مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلا دیش میں دو سروالی بچی کی پیدائش ہوئی جسے دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے۔ بنگلا دیش کے علاقے براہمان باریا میں 2 سروالی بچی کی پیدائش کی خبر جنگل کی آگ کی طرح علاقے میں پھیل گئی اور لوگو جوق درجوق اسے دیکھنے کے لیے اسپتال میں جمع ہونا شروع ہوگئے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ دراصل جڑواں فیمیل بچے ہیں جن کا جسم ایک ہی ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ دیگر بچوں کی طرح اس بچی کے دو بازواور دو ٹانگیں ہیں تاہم اس بچی کو سانس کی تکلیف کے باعث ڈھاکا کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوائے بچی کے سر کے اس کے دیگر تمام اعضا عام بچوں کی طرح ہیں اور انہیں حیرت ہے کہ بچے کے دو سر کیسے بن گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر میڈیکل کی زبان میں اس حالت کو ڈیسی فیلک پیرا پیگس کہا جاتا ہے جو انتہائی غیر معمولی قسم کے جڑواں بچوں میں پائی جاتی ہے جس میں بچے کا ایک ہی جسم پرورش پاتا ہے جب کہ یہ حالت انتہائی کم سامنے آتی ہے اور کوئی 50 ہزار یا ایک لاکھ بچوں میں سے کسی ایک پیدائش کیسں میں یہ پیچدگی سامنے آتی ہے تاہم ان میں سے 60 فیصد بچے جلد ہی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ بچی کے والد کا کہنا تھا کہ وہ اسے دیکھ کر سخت تکلیف میں مبتلا ہوچکا ہے اور اس کے علاج کے لیے بھی فکر مند ہے جب کہ بچی غیر معمولی طور پر اپنے دونوں منہ کے ساتھ غذا لے رہی ہے۔
بنگلا دیش میں دو سروالی بچی کی پیدائش ہوئی جسے دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے۔
News ID 1859567
آپ کا تبصرہ